ٹنکچر آیوڈین

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک زہریلا محلول یا لوشن جو آیوڈین میں حل کر کے بنایا جاتا ہے یہ دوا جراثیم کو ہلاک کرنے کے لیے بہت مستعمل ہے اور چوٹ وغیرہ لگنے کے موقع پر بہت زیادہ کام آتی ہے اس کے لگانے سے جو خون زخم سے بہہ رہا ہو بند ہو جاتا ہے اور جراثیم زخم کے اندر داخل ہونے نہیں پاتے ورم پر لگانے سے ورم اتر جاتا ہے، ڈاکٹر اسے زخم کی حالت کے مطابق ہلکے یا تیز محلول کی شکل میں استعمال کرتے ہیں "انہوں نے . خراش پر ٹنکچر آیوڈین لگایا۔"      ( ١٩٥٨ء، عمر رفتہ، ٤٤٦ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'ٹنکچر اور آیوڈین' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٨ء میں "عمر رفتہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر